1 اکتوبر 2012 - 20:30

وائٹ ہاوٴس نے اپنے ایک کمپیوٹر نیٹ ورک پر سائبر حملے کی تصدیق کی ہے۔

ابنا: وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعوا کیاگیا ہے کہ اس سائبر حملے میں وائٹ ہاوٴس کی کوئی خفیہ معلومات یا ڈیٹا کا نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا میں یہ رپورٹس آئی تھیں کہ چین کے ہیکرز نے وائٹ ہاوٴس کے ملٹری سسٹم کو ہیک کرلیا، تاہم وائٹ ہاوٴس حکام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سائبر حملہ ایک غیر اہم نیٹ ورک پر کیا گیا۔یاد رہے امریکہ نے کچھ عرصہ پہلے ایران کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر سائبر حملے کئے تھے جسے ایرانی ماہرین نے ناکام بنا دیا تھا.

........

/169